پاکستان جنوبی افریقہ میچ،موسم بھی آنکھ مچولی کھیلنے کو تیار
ایڈن پارک(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور جنوبی افریقہ میچ میں موسم بھی اپنی آنکھ مچولی کھیلنے کو تیار ہے۔تفصیلات کے مطابق7مارچ کو ہونے والے میچ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔اس میچ کے دوران درجہ حرارت 21 ڈگری اور ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ہوگا ۔بارش کی صورت میں اگر میچ برابر ہو جا تا ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک،ایک پوائنٹ ملے گاجو کہ پاکستان کے حق میں زیادہ سود مند ثابت نہیں ہو گاکیونکہ بھارت اور ویسٹ انڈیز سے میچ ہارنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کو کواٹر فائنل میں کوالیفائی کرنے کیلئے اگلے تمام میچز ضرورجیتنا ہو ں گے۔آئر لینڈ اپنے پہلے دو میچز جیت چکا ہے جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کا اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنا پوائنٹ ٹیبل کے ساتھ ساتھ رن ریٹ پر بھی منحصر ہے لیکن اگر ایک میچ بارش کی نظر ہو گیا تو ایسی صورت میں قومی ٹیم کیلئے مشکلات کھڑی ہو سکتیں ہیں ۔