آئی فون جیب میں پھٹ گیا اور مالک۔۔۔

آئی فون جیب میں پھٹ گیا اور مالک۔۔۔
آئی فون جیب میں پھٹ گیا اور مالک۔۔۔

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) موبائل فون کی وجہ سے پیش آنے والے حادثات اب ایک معمول بنتے جارہے ہیں اور تازہ ترین واقعے میں ایک نوجوان کی پتلون کی جیب میں آئی فون پھٹنے سے اسے شدید زخم آئے ہیں۔

وہ ملک جس کی عدالت نے شوہروں کو بے وفائی کی'کھلی چھٹی'دے دی

ایرک جانسن نامی نوجوان کا کہنا ہے کہ آئی فون 5c موبائل فون اس کی جیب میں تھا اور وہ کئی چیز اٹھانے کے لئے جھکا تھا کہ اچانک اسے ایک پٹاخے کی زوردار آواز سنائی دی اور اگلے ہی لمحے اسے احساس ہوا کہ اس کی پتلون میں آگ لگ چکی تھی اور اس کی ٹانگ کی جلد بری طرح سے جل رہی تھی۔ لانگ آئی لینڈ نیویارک سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان نے ”ABC“ نیوز کو بتایا کہ اس کا موبائل فون بہت اچھی حالت میں تھا اور اس نے کبھی بھی غیر معیاری چارجر استعمال نہیں کیا تھا۔ ایرک کے دوستوں کا کہنا ہے کہ وہ بھی اس حادثے کو دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے تھے کیونکہ اس کی بائیں ٹانگ کا اوپر والا حصہ بری طرح سے جل گیا تھا اور اس کی جلد کے جلنے کی سخت ناگوار بو آرہی تھی۔ موبائل فون کے جلنے سے اس قدر حرارت پیدا ہوئی تھی کہ اس میں لگا پلاسٹک اور دھات جل کر یکجان ہوگئے تھے۔

امریکی سینما کی فحش ترین فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے نے توبہ کر لی،وجہ انتہائی دلچسپ

ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ عموماً غیر معیاری بیٹری یا چارجر استعمال کرنے کی وجہ سے اس طرح کے حادثات پیش آتے ہیں جبکہ فون پر غیر معمولی دباﺅ پڑنے کی وجہ سے اس کے سرکٹ بورڈ کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور یہ بات بھی خوفناک حادثے کا باعث بن سکتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس