یوٹیوب نے اینڈرائڈ سمارٹ فونز کیلئے اہم فیچرز متعارف کرا دیئے

یوٹیوب نے اینڈرائڈ سمارٹ فونز کیلئے اہم فیچرز متعارف کرا دیئے
یوٹیوب نے اینڈرائڈ سمارٹ فونز کیلئے اہم فیچرز متعارف کرا دیئے

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مشہور ویڈیو ویب سائٹ یوٹیوب نے اینڈرائڈ سمارٹ فونز پر موجود ایپلی کیشن میں 2 نئے اور اہم فیچرز متعارف کرا دیئے ہیں۔یوٹیوب کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں ”ویڈیو ٹرمنگ“ اور ”اِن لائن ویڈیو پریویو“ فیچرز شامل کئے گئے ہیں۔

وہ حضرات جو سمارٹ فونز کو استعمال کرتے ہوئے یوٹیوب پر ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں اب ویڈیو ٹرمنگ فیچر کو استعمال کرتے ہوئے کسی بھی ویڈیو کو اپ لوڈ کرنے سے پہلے اس ویڈیو میں موجود زائد مواد کو ختم کر سکتے ہیں جبکہ اس دوران ایپلی کیشن کے اندر ہی ویڈیو کا پر یویو بھی دیکھایا جاتا ہے جس سے یہ دیکھنے اور سمجھنے میں آسانی ہو جاتی ہے کہ درحقیقت ویڈیو میں سے کون سا حصہ کاٹا گیا ہے اور باقی کیا بچا ہے۔ واضح رہے کہ یوٹیوب صارفین کی جانب سے ان فیچرز کو شامل کرنے کیلئے پرزور اصرار کیا جا رہا ہے اور بالآخر یوٹیوب نے صارفین کی ضرورت کو بھانپ کر یہ فیچرز فراہم کر ہی دیئے ہیں۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی