سیاسی جرگہ : اسحاق ڈار نے رحمان ملک کے خط کا جواب دے دیا

سیاسی جرگہ : اسحاق ڈار نے رحمان ملک کے خط کا جواب دے دیا
سیاسی جرگہ : اسحاق ڈار نے رحمان ملک کے خط کا جواب دے دیا

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے سیاسی جرگے کے کنونیئر رحمان ملک کے خط کا جواب دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سیاسی جرگے کے کنونیئر رحمان ملک کی جانب سے اسحاق ڈار کو تحریک انصاف کے مطالبات کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق خط لکھا تھا جبکہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے خط کا جواب دے دیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کا اسمبلی میں جانے کا فیصلہ کور کمیٹی میں کیا جائے گا : جہانگیر ترین

اسحاق ڈار کی جانب سے بھیجے گئے خط کی نقول سیاسی جرگے کے دیگر اراکین کو بھی بھجوا دی گئی ہیں جبکہ اس کی ایک کاپی تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر ترین کو بھی بھجوائی گئی ہے۔یاد رہے کچھ روز قبل جہانگیر ترین اور اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس مین اسحاق ڈار کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق کافی حد تک معاملات طے کر لیے گئے ہیں ۔

مزید : اسلام آباد