ملک کو درپیش مسائل کا حل صرف آل پاکستان مسلم لیگ کے پاس ہے : پرویز مشرف

ملک کو درپیش مسائل کا حل صرف آل پاکستان مسلم لیگ کے پاس ہے : پرویز مشرف
ملک کو درپیش مسائل کا حل صرف آل پاکستان مسلم لیگ کے پاس ہے : پرویز مشرف

  


گلگت ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل صرف تیسری قوت کے پاس ہے جبکہ گلگت اور چترال کے لوگوں کو چاہیئے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کروائیں تاکہ آپ کے مسائل کا حل کیا جا سکے۔عوامی جلسے سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے تحت 2013 ءکے الیکشن میں حصہ لینا چاہتا تھا لیکن ان کے خلا ف مقدمات بنا کر انہیں انتخابی عمل سے باہر کر دیا گیا۔

تحریک انصاف کا اسمبلی میں جانے کا فیصلہ کور کمیٹی میں کیا جائے گا : جہانگیر ترین

انہوں نے عوام کوخبردار کیا کہ جھوٹے وعدے کرنے والوں کو ووٹ نہ دیں جبکہ آزمائے ہوئے لوگوں نے کو بار بار موقع بھی دیا گیا لیکن وہ ناکام ہوئے ہیں۔ملک میں کرپشن کا بازار گرم ہے جبکہ ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان کو غلط لوگوں کے شکنجے سے نجات دلائیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک کو تبدیلی کی ضرورت ہے جبکہ عوام کو چاہیئے کہ صحیح لوگوں کو ووٹ دیں تاکہ ملک میں تبدیلی لائی جا سکے۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا عوام اے پی ایم ایل کے امیدواروں کو ووٹ دیکر تیسری قوت بنائیں اور ملک میں تبدیلی کا آغاز کریں۔

مزید : گلگت


loading...