پاک اکنامک کوریڈور،بلوچستان اسمبلی میں گوادر کاشغر روٹ کی تبدیلی کے خلاف متفقہ قرار داد منظور

پاک اکنامک کوریڈور،بلوچستان اسمبلی میں گوادر کاشغر روٹ کی تبدیلی کے خلاف ...
پاک اکنامک کوریڈور،بلوچستان اسمبلی میں گوادر کاشغر روٹ کی تبدیلی کے خلاف متفقہ قرار داد منظور

  


کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان اسمبلی میں پاک اکنامک کوریڈورکیلئے گوادر کاشغر روٹ کی تبدیلی کے خلاف متفقہ قرار داد منظور کر لی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق قرار داد میں وفاق کی طرف سے روٹ کی تبدیلی کے خلاف احتجاج کیا گیا اور ساتھ ہی ساتھ پچھلا روٹ بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔قرار داد کی منظوری کے موقع پر وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کا کہنا تھا کہ گوادر پر پہلا حق بلوچستان کی عوام کا ہے اس لیے وفاق سے روٹ کی تبدیلی پر بات چیت کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ساحل اور وسائل پر صوبے کا حق ہے اور ان سے یہ حق کوئی نہیں چھین سکتا ۔وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے ریکوڈک منصوبہ منسوخ کیااور سابقہ حکومت بتائے کہ ریکوڈک سے ملنے والے پیسے کہاں گئے ۔ڈاکٹر عبدالمالک نے ساتھ ہی ساتھ یہ بھی انکشاف کیا کہ گوادر میں سرکاری اراضی غیر قانونی طور پر فروخت کی گئی ہے جس کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ الیکشن کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

مزید : کوئٹہ /اہم خبریں


loading...