انڈیپنڈنٹ گروپ کے پیر مسعود چشتی لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر ،محمد احمد قیوم سیکرٹری منتخب ہوگئے 

انڈیپنڈنٹ گروپ کے پیر مسعود چشتی لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر ،محمد احمد قیوم ...
انڈیپنڈنٹ گروپ کے پیر مسعود چشتی لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر ،محمد احمد قیوم سیکرٹری منتخب ہوگئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر کے انڈیپنڈنٹ گروپ نے حامد خان کے پروفیشنل گروپ کو شکست دے کر چاروں نشستیں اپنے نام کرلیں۔ پیر مسعود چشتی صدر ،محمد احمد قیوم سیکرٹری ،عرفان عارف شیخ نائب صدر اور سیداختر حسین شیرازی فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں ۔سابق سیکرٹری قانون پیر مسعود چشتی نے پروفیشنل گروپ کے شاہد مقبول شیخ کو شکست دی ،نومنتخب سیکرٹری محمد احمد قیوم سابق جسٹس ملک محمد قیوم کے صاحبزادے ہیں انہو ں نے اصغر علی کو بھاری اکثریت سے شکست دی جبکہ نومنتخب فنانس سیکرٹری اختر شیرازی نے 2خواتین نبیلہ منظور جعفری اور آمنہ اجمل کے علاوہ عظیم اکرم کو بھی شکست سے دوچار کیا ۔نومنتخب نائب صدر محمدعرفان عارف شیخ کا صوفیہ مسعود سے ون ٹو ون مقابلہ تھا ۔
ماضی میں روایت رہی ہے کہ انتخابی نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی نومنتخب عہدیدار اپنی نشستیں سنبھال لیتے ہیں تاہم اس مرتبہ ایک نئی روایت کا آغاز کیا جارہا ہے جس کے تحت ایک باقاعدہ تقریب میں کامیاب امیدواروں کوان کے عہدوں کا چارج دیا جائے گا ۔اس سلسلے میں"تقریب انتقال اعزاز "کا انعقاد پیر کے روز صبح 11بجے ہوگا جس میں پرانے عہدیدار نو منتخب عہدیداروں کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے ۔

مزید :

لاہور -