قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر جماعت کے اراکین کو مبارکباد

قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر جماعت کے ...
قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر جماعت کے اراکین کو مبارکباد

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اپنی جماعت کے امید وار بیرسٹر سیف اور نگہت مرزا کو ٹیکنو کریٹ کی نشست پر سینیٹر بننے پر مبارکباد دی ہے۔اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ سٹیٹس کو توڑنے کی بات کی ہے جبکہ ایم کیو ایم پر ہر دور میں شدید الزامات لگائے گئے ہیں جبکہ ایم کیو ایم کو پنجابی ، بلوچ پشتون اور سندھیوں کا دشمن بھی کہا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ہی ملک میں انقلاب لائے گی ، جبکہ کارکنان اپنی ذمہ داری کا احساس کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ نے دونوں سینیٹرز پر بھاری ذمہ داری عائد کی ہے ۔الطاف حسین نے کارکنان سے خطاب میں کہا ہے کہ قرآن پاک میں مایوسی سے دور رہنے کی ہدایات کی ہیں جبکہ ہم دوسرے لوگوں کو محنت کا درس دیتے ہیں لیکن خود عمل نہیں کرتے۔ہمیں چاہیئے کہ مایوس ہونے کی بجائے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

کارگل جنگ میں پہلا راکٹ میں نے اپنے ہاتھوں سے فائر کیا:حافظ سعید

مزید : کراچی