آئی جی پنجاب کی تبدیلی کا فیصلہ، مشتاق سکھیرا کی ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کا امکان

آئی جی پنجاب کی تبدیلی کا فیصلہ، مشتاق سکھیرا کی ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کا ...
آئی جی پنجاب کی تبدیلی کا فیصلہ، مشتاق سکھیرا کی ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کا امکان

  

لاہور(سعید چودھری )حکومت نے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس مشتاق سکھیرا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے موجودہ انسپکٹر جنرل مشتاق سکھیرا کی خدمات واپس وفاق کے سپرد کرنے کے لئے چٹھی لکھ دی ہے جبکہ نئے آئی جی پنجاب کے لئے 3ناموں پر غور کیا جارہا ہے جن میں آئی جی بلوچستان محمدعملیش اور عابد قادری کے نام بھی شامل ہیں ۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مشتاق احمد سکھیرا کو غالب بندیشہ کی جگہ ڈی جی ایف آئی اے تعینات کئے جانے کا امکان ہے اگر محمد عملیش کو آئی جی پنجاب مقرر کیا گیا تو غالب بندیشہ کو ان کی جگہ آئی جی بلوچستان تعینات کیا جاسکتا ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں