سینیٹ الیکشن ، مسلم لیگ ن نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر ایم پی اے کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا

سینیٹ الیکشن ، مسلم لیگ ن نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر ایم پی اے کو شو کاز ...
سینیٹ الیکشن ، مسلم لیگ ن نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر ایم پی اے کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سینیٹ الیکشن پر پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر قیادت کی جانب سے ایم پی اے وجہیہ الزمان خان کو شو کاز نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن پر مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی وجہیہ الزمان خان کو قیادت کی جانب سے شو کاز نوٹس بھجوا دیا گیا ہے ۔ایم پی اے وجہیہ الزمان عام انتخابات میں مانسہرہ سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جبکہ انہوں نے سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن کو ووٹ نہ دینے کی بات کی تھی۔ان کے اس بیان پر رد عمل کے طور پر پارٹی قیادت نے انہیں شو کاز نوٹس جاری کیا ہے جبکہ ان سے اس بیان پر وضاحت بھی طلب کر لی ہے۔

قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر جماعت کے اراکین کو مبارکباد