بھارت خطے کا امن خراب کر رہا ہے : خواجہ آصف

بھارت خطے کا امن خراب کر رہا ہے : خواجہ آصف
بھارت خطے کا امن خراب کر رہا ہے : خواجہ آصف

  


سیالکوٹ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے جبکہ بھارت خطے کا امن خراب کرنے میں سب سے آگے ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت پورے خطے کو دہشت گردی کا سامنا ہے جبکہ پاکستان اس جنگ میں اہم جنگ لڑ رہا ہے۔خواجہ آصف نے بھارت پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امن خراب کر رہا ہے جبکہ وہ دہشت گردی کی جنگ سے سب کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ان کا مزید کہناتھا کہ بھارت اپنے منصوبوں میں کامیاب نہیں ہو سکے گا اور ہم اس جنگ میں فتح یاب ضرور ہوں گے۔

آئی جی پنجاب کی تبدیلی کا فیصلہ، مشتاق سکھیرا کی ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کا امکان

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...