وہ چیزیں جنہیں فریج میں ہرگز نہیں رکھنا چاہیے کیونکہ۔۔۔ماہرین صحت نے شاندار مشورہ دیدیا
لندن(نیوزڈیسک) آپ اپنے گھر میں کھانے کی ہر چیز کو فریج میں رکھتے ہوں گے اور یہ سمجھتے ہوں گے کہ اس طرح چیزیں خراب نہیں ہوں گی لیکن آپ آج تک غلط کرتے آئے ہیں۔ ماہرین غذا اور سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کچھ چیزوں کو تو فریج میں رکھا جاسکتا ہے لیکن کچھ چیزیں ایسی بھی ہیں جنہیں فریج میں نہیں رکھنا چاہیے ورنہ ان کی خستگی اور تازگی متاثر ہوتی ہے،آئیے آپ کو کچھ ایسی ہی چیزوں کے بارے میں بتاتے ہیں جنہیں فریج میں رکھنا چاہیے اور وہ چیزیں جنہیں فریج میں نہیں رکھنا چاہیے۔
کیچ اپ
گو کہ آپ کو فریج میں رکھی ہوئی کیچ اپ اچھی نہیں لگے گی لیکن سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر کیچ اپ کو الماری میں رکھا جائے تو اس میں موجود بیکٹیریا تیزی سے پھلتے پھولتے ہیں لہذااسے فریج میں رکھنا چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر کیچ اپ 16ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت پررکھا جائے تو اس کے اندر بیکٹیریا زیادہ تیزی سے کام کرتے ہیں اور ایسی کیچ اپ کو کھانے سے پیٹ کی بیماریاں ہوسکتی ہیں۔
چاکلیٹ
چاہے جتنی بھی گرمی ہو چاکلیٹ کو فریج میں نہ رکھیں کیونکہ فریج میں رکھنے سے ان میں موجود چینی زیادہ فعال ہوجاتی ہے اور اسے کھانے سے نقصان ہوتا ہے۔ تاہم ایسی چاکلیٹ جس میں کریم شامل ہو، کو فریج میں رکھا جاسکتا ہے۔
مکھن
ہم ہمیشہ مکھن کو فریج میں رکھ کر محفوظ سمجھتے ہیں لیکن سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اسے بھی فریج میں نہیں رکھنا چاہیے۔ فریج میں رکھنے سے مکھن سخت ہوجاتا ہے اور بریڈ پر صحیح طرح نہیں لگتااور ویسے بھی اس میں موجود لحمیات کی وجہ سے اسے الماری میں رکھنے سے یہ خراب نہ ہوگا۔
انڈے
اگر آپ انہیں فریج میں رکھتے آئے ہیں تو یہ ایک اچھی چیز ہے کیونکہ انہیں باہرر کھنے سے یہ جلد خراب ہوجاتے ہیں ۔ کمرے کے درجہ حرارت پر رکھنے سے ان میں زہریلے بیکٹیریا پیدا ہوجاتے ہیں جو کہ پیٹ کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں۔
مایؤنیز
ان میں موجود انڈے اور کریم کی وجہ سے ان کے خراب ہونے کاامکان زیادہ ہوتا ہے لہذا اسے فریج میں رکھیں۔
بریڈ
اکثر لوگ بریڈ کو فریج میں اس سوچ سے رکھتے ہیں کہ یہ خراب نہ ہولیکن فریج میں رکھنے کی وجہ سے اس کی نمی کم ہوتی ہے اور یہ سوکھ جاتی ہے لہذا اسے فریج میں رکھنے کی بجائے الماری میں رکھیں۔
ٹماٹر
اس سبزی میں موجود چینی، ایسڈ اور کمپاؤنڈز کا ایک بیلنس ہوتا ہے جس کی وجہ سے ٹماٹر کی خوشبو اور ذائقہ برقرار رہتا ہے۔اگر انہیں فریج میں رکھا جائے تو یہ بیلنس خراب ہوتا ہے اور ٹماٹر کا ذائقہ اور خوشبو خراب ہوتی ہے لہذا انہیں الماری یا کھلی جگہ رکھیں۔