20 سال تک خاتون کے پیٹ میں مسلسل درد، ڈاکٹروں نے کان نہ دھرے، بالآخر ایک سرجن نے آپریشن کیا تو پیٹ سے 6 انچ لمبی ایسی چیز نکال لی کہ ہر کسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا کہ۔۔۔
لندن (نیوز ڈیسک) پسماندہ ممالک میں تو ڈاکٹروں کی غفلت کے واقعات دیکھنے میں آتے رہتے ہیں لیکن برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں بھی ڈاکٹروں نے ایک خاتون کے آپریشن کے دوران ایسی سنگین غلطی کردی کہ بیچاری کی زندگی اگلے 20 سال کے لئے جہنم بن گئی۔
دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق اس خاتون کا 1994 ءمیں آپریشن کیا گیا جس کے دوران اس کے جسم میں ایک گیسٹرک بینڈ اور پلاسٹک کی دو نالیاں لگائی گئی تھیں۔ یہ نالیاں عارضی طور پر فاضل مادوں کے اخراج کیلئے لگائی گئی تھیں، مگر ڈاکٹروں کی دانائی کا اندازہ کیجئے کہ ایک نالی تو نکال دی مگر چھ انچ لمبائی کی دوسری نالی نکالنا بھول گئے۔
’میں نے اپنی انگلی ہی کاٹ ڈالی کیونکہ میں اسے۔۔۔‘ نوجوان لڑکی نے ایسی بات کہہ دی کہ دنیا دنگ رہ گئی، جان کر آپ بھی کانپ اُٹھیںگے
کچھ دن بعد ہی خاتون کو پیٹ میں شدید دردہونے لگا اور اس نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ راڈ جیسی کوئی چیز پیٹ کے اندر محسوس ہوتی تھی، مگر ڈاکٹروں نے یہ کہہ کر اسے ٹال دیا کہ درد ٹانکوں کی وجہ سے ہورہا ہے اور آہستہ آہستہ ٹھیک ہوجائے گا۔ واٹفورڈ کے علاقے سے تعلق رکھنے والی خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے 23 سال تک میڈیکل کے شعبے میں کام کیا ہے اور جانتی ہے کہ غلطیاں ہوجاتی ہیں مگر یہ تو سراسر غفلت تھی۔
2010ءمیں دوبارہ اس کا آپریشن کیا گیا مگر درد پہلے سے بھی شدید ہوگیا۔ بالآخر مزید تین سال بعد ایک سرجن نے درد کی اصل وجہ کا سراغ لگایا اور 2014ءمیں آپریشن کر کے خاتون کو اس عذاب سے نجات دلائی۔ متاثرہ خاتون نے غفلت کے مرتکب ڈاکٹروں اور ہسپتال کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کردیا اور گزشتہ سال ستمبر میں عدالت نے اس کا موقف درست تسلیم کرتے ہوئے اسے بھاری ہرجانہ دلوادیا۔