40 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہوگی
لاہور(کامرس ڈیسک )سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومتِ پاکستان کے زیرِ اہتمام 40 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل یکم مارچ بروز بدھ کراچی میں منعقد ہوگی۔ 40 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کی یہ مجموعی طور پر 69 ویں قرعہ اندازی ہے۔ 40 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 7 کروڑ 50 لاکھ ‘ دوسرا انعام 2 کروڑ 50 لاکھ کے 3 انعامات‘ جبکہ تیسرا انعام 5 لاکھ روپے کے 1696 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے ۔