پاکستان اور چین میں بڑھتی تجارت سے بھارت پریشان ہو گیا : امریکی جریدہ

پاکستان اور چین میں بڑھتی تجارت سے بھارت پریشان ہو گیا : امریکی جریدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (آن لائن)پاک چین اقتصادی راہداری کے ثمرات سامنے آنے لگے،پاکستانی سی فوڈ مصنوعات کی برآمد بڑھنے لگی، بھارت دونوں ملکوں کے بڑھتے تجارتی روابط سے پریشان ہوگیا۔امریکی جریدے فوربز کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں چینی سرمایہ کاری کے ثمرات سامنے آنے لگے ہیں، راہداری کے ذریعے پاکستانی سی فوڈ اور دیگر اشیاء چین کے شمال مغربی صوبے سنکیانگ میں زندگی بدل رہی ہیں۔فوربز کے مطابق چینی سرمایہ کاری تجارت سے کہیں آگے ہے، پاکستان کے ذریعے چین روایتی حریف بھارت کے گرد گھیرا تنگ کررہا ہے۔یہ چین کی اسٹرانگ آف پرلز کی حکمت علمی ہے۔دوسری طرف چینی اخبار گلوبل ٹائمز نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا۔چین نے پاکستان سے 26 ہزار7 سو ڈالر مالیت کا تقریبا 8ً ٹن سی فوڈ درآمد کیا ہے، چین سالانہ اوسطاً 40 لاکھ ٹن سی فورڈ درآمد کرتاہے۔

مزید :

کامرس -