پشاور، نائب صدر ایف پی سی سی آئی رشید احمد پراچہ کی لاہور آفس کے اجلاس میں شرکت

پشاور، نائب صدر ایف پی سی سی آئی رشید احمد پراچہ کی لاہور آفس کے اجلاس میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور ( آن لائن) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس کے نائب صدر رشید احمد پراچہ نے لاہور آفس کے اجلاس میں شرکت ۔اس موقع پر نائب صدر ایف پی سی سی آئی منظور الحق ، سی سی پی او لاہور محمد آمین اور ڈی آئی جی لاہور بھی تشریف فرما تھے ۔اس موقع پر شہید ڈی ائی جی اور ایس ایس پی کے لئے دعا مغفرت کی گئی۔رشید احمد پراچہ نے لاہور چےئرنگ کراس میں پولیس کے اہلکاروں اور عوام کو نشانہ بنانے اور درگاہ سہون شریف میں خودکش دھماکوں کی سخت مذمت کی اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور عوام کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اورافسوس کا اظہار کیا اور کہا خیبر پختونخواں کی عوام دکھ کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور ہم سب نے مل کر ملک دشمن عناصر کے خلاف مل جل کر پورے پاکستان سے ان کا خاتمہ کرناہوگا۔
ہم آپنے سیکیورٹی اداروں کو سلام پیش کرتے ہیں جو اپنی جان پر کھیل کر ملک وقوم کی خدمت میں مصروف ہیں۔آخر میں پولیس اور عوام کے درمیان رو ا بط کو آسان ترین کیے جانے پر سی سی پی او نے بریفنگ دی اور عوام سے بھرپور تعاون کی درخواست کی ۔

مزید :

کامرس -