سی پیک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے دروازے کھول دیے: الیاس مجید شیخ
لاہور(اے پی پی )تاجر راہنما و چیئرمین بزنس پروموشنل کونسل لاہور الیاس مجید شیخ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سی پیک نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھول دےئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صنعتکاروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ الیاس مجید شیخ نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کیلئے ترقی کے بڑے مواقع لے کر آیا ہے اس کی تکمیل سے قبل ہی دنیا کی اہم ترین کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور اپنے صنعتی اداروں کے قیام کی منصوبہ بند ی شروع کردی ہے اور بیرونی سرمایہ کاروں جن میں چین کے سرمایہ کار بھی شامل ہیں پاکستان کا دورہ اور اہم شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ سے حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن پورا ہوگا ۔
اور یہ منصوبہ پاکستان کوصنعتی لحاظ سے ایشیاء کا ٹائیگر بنادے گا ۔
Back to Conversi