کرغزستان میں اہم اپوزیشن رہنماء کی گرفتاری کے خلاف مظاہرے
بشکیک (اے پی پی) کرغزستان کی حکومت نے اہم اپوزیشن رہنماء اور عطا میکن پارٹی کے لیڈر عمر بیگ تیکی بائیف کو بدعنوانی کے الزامات کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اِس گرفتاری کے خلاف تیکی بائیف کے حامیوں نے مظاہروں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ کرغزستان کی سٹیٹ کمیٹی برائے قومی سلامتی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمر بیگ تیکی بائیف نے2010ء میں ایک روسی تاجر سے اْس وقت ایک ملین امریکی ڈالر کی رشوت لی تھی ،جب وہ نائب وزیر اعظم تھے۔واضح رہے کہ کرغزستان حکومت نے حالیہ مہینوں میں اپوزیشن کی اہم شخصیات کے خلاف مجرمانہ مقدمات کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے تا کہ اگلے صدارتی الیکشن میں کوئی مضبوط امیدوار سامنے نہ آ سکے۔