پاکستان کی ترقی کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا ،امیر مقام

پاکستان کی ترقی کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا ،امیر مقام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) وزیراعظم پاکستان کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ ملک میں اب ترقی کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا، اس وقت وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان نہ صرف ترقیاتی بلکہ معاشی محاذ پر بھی ریکارڈ قائم کررہا ہے جس کو کوئی دھرنا نہیں روک سکتے اور اس وقت وہ لوگ وزیراعظم کی مخالفت کررہے ہیں جن کا اپنا کوئی پروگرام نہیں اور صرف مخالفت برائے مخالفت کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پاکستان مسلم لیگ ن اور اپنے حلقہ انتخاب کے اراکین کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدارت لیاقت خان نے کی جبکہ سٹیج پر امیر مقام کے ساتھ مسلم لیگ کے قائم مقام صدر چوہدری فاروق انجم، سیکرٹری جنرل نور محمد آرائیں، سیکرٹری اطلاعات ملک حمایت علی براجمان تھے۔ خطاب جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعظم پرویز خٹک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان سے صوبہ پختونخوا سنبھالا نہیں جارہا اور وہاں کرپشن کا بازار گرم ہے جو صوبائی احتساب کمشنر جوان کا خود کی تحقیقات کرتا تھا کو فارغ کردیا اور ابھی تک نیا احتساب چیئرمین بھی نہیں لگایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تلاشی کی بات کرتے ہیں اب تیار ہوجائیں تلاشی تو اب ان کی ہوگی جو لوٹ انہوں نے پختونخوا میں مچائی ہے اس کا حساب دینا ہوگا۔ صوبے میں سب جیبیں بھرنے لگے ہیں۔ امیر مقام نے کہا کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو سب جانتے ہیں کہ وہ کن معاملات میں نمبرون ہیں، انہوں نے اقرباپروری اور ان جیسے دوسرے کاموں میں حد سے بڑھ کر نمبرون ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میٹروبس کو جنگلہ بس کہنے والے اب خود صوبے میں ہماری نقل کررہے ہیں۔ انہوں نے انہوں نے سامعین کے سوالوں کے جواب بھی دئیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان کے مسائل کو وفاقی حکومت کے علم میں لاکر حل کرائیں گے۔ اس سے پہلے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ملک محی الدین نے امیر مقام کو حجرہ اور روضہ رسول ﷺ کی حاضری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے اپنے چار سالوں میں ملک میں کئی ترقیاتی پراجیکٹ مکمل کئے ہیں اور آئندہ بھی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ کامیاب ہوگی۔ ملک حمایت تھی نے کہا کہ ہم وزیراعظم کی بصیرت کو سلام پیش کرتے ہیں جس کی وجہ سے آج پاکستان دنیا میں جانا جاتا ہے۔ نور محمد آرائیں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی ملک اور قوم کے حقوق کی ضامن ہے، جس نے ترقی کے زینے طے کئے ہیں۔ مسلم لیگ ن پختونخوا کے لیاقت خان نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ امیر مقام نہ صرف صوبے میں وفاقی منصوبوں کی نگرانی کرتے ہیں اور پراجیکٹس پر توجہ دیتے ہیں بلکہ وہ وزیراعظم کے خصوصی فنڈ سے اپنے علاقے کو تعلیم، صحت اور پانی جیسے منصوبوں کی تکمیل کرارہے ہیں۔ تقریب میں رو عمران رو کے نعرے بھی لگائے گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے نائب صدر عنایت جاڑا، چوہدری اسماعیل اور حاجی ذوالفقار نے بھی شرکت کی۔

مزید :

عالمی منظر -