سپینش لالیگا، بارسلونا نے ایٹلیٹکو میڈرڈ کو 2-1 سے ہرا دیا

سپینش لالیگا، بارسلونا نے ایٹلیٹکو میڈرڈ کو 2-1 سے ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میڈرڈ(اے پی پی) سپینش لالیگا میں بارسلونا نے لیونل میسی کے شاندار گول کی ذریعے ایٹلیٹکو میڈرڈ کو 2-1 سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں کھیلے گئے اہم میچ میں بارسلونا نے 64 ویں منٹ میں رفینا کے گول کے ذریعے برتری حاصل کر لی مگر چھ منٹ بعد ایٹلیٹکو میڈرڈ کی جانب سے ڈیاگو گوڈن نے گول کرکے میچ برابر کر دیا، میچ کے ختم ہونے سے چار منٹ قبل شہرہ آفاق فٹ بالر لیونل میسی نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو کہ آخر تک قائم رہی۔
اس طرح بارسلونا نے میچ میں ایک کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی حاصل کی، اس فتح کے ساتھ ہی بارسلونا کی ٹیم 54 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔