آصف زرداری تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلے،بیگم شمیم نیازی
لاہور(لیڈی رپورٹر) پیپلز پارٹی کی سینئر خاتون رہنما بیگم شمیم خان نیازی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے قائد آصف علی زرداری ہمیشہ ہر اہم قومی ایشوز پر ملک کی سب سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلے ہیں تاکہ ملک میں افہام و تفہیم کی سیاست آگے بڑھ سکے۔
آج بھی ان کی شروع کردہ مفاہمت کی سیاست کی ملک کو سب سے زیادہ ضرورت ہے حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ ہمارے قائد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک میں مفاہمت کی سیاست کو آگے بڑھائے۔