ہالی ووڈ اداکار بل پاکسٹن61سال کی عمر میں انتقال کر گئے
لاس اینجلس (نیٹ نیوز) ہالی ووڈ کے معروف اداکار بل پاکسٹن61سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ان کی مشہور فلموں میں فلم’’ اپالو13 "اور "ٹائی ٹینک" شامل ہیں ۔ وہ ہالی ووڈ کی جانی پہچانی شخصیت تھے ۔ان کے خاندان کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ بل پاکسٹن بعد از سرجری پیچیدگیوں کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔