پانچ مارچ کولاہور سے رحیم یار خان تک امن کاررواں چلائنگے
لاہور(پ ر)انتہاء پسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کیلئے ہر سطح پر جدوجہد کی ضرورت ہے ۔ 05 مارچ سے لاہور سے رحیم یار خان تک کاروان امن و سلامتی چلایا جائے گا ۔ 12 اپریل کو اسلام آباد میں عالمی کانفرنس ہو گی جس میں امام حرم کعبہ شریک ہوں گے ۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقعہ پر مولانا عبد الحمید صابری ، مولانا طاہر عقیل ، مولانا عبد القیوم ، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا محمد شفیع قاسمی ، مولانا نعمان حاشر ، مولانا حبیب الرحمن عابد ، مولانا نائب خان ، مولانا قاری محمد اسلم بھی موجود تھے ۔