721 کالجوں کا معیار بہتر بنانے کا جامع پلان تیار کر لیا گیا، رضا علی

721 کالجوں کا معیار بہتر بنانے کا جامع پلان تیار کر لیا گیا، رضا علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رائیونڈ(نمائندہ پاکستان) صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے کہا ہے کہ سرکاری کالجوں میں کھیلوں کے مقابلے ہر سال دو مرتبہ منعقد ہوں گے ۔اس حوالے سے محکمہ ہائر ایجوکیشن کے ڈویثرنل ڈائریکٹر زکو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔اس اقدام کا مقصد نوجوان نسل کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی جانب راغب کرنا ہے تاکہ ان کی شخصیت میں سپورٹس مین سپرٹ اور صحت مند سماجی رحجان اجاگر ہوں ۔یہ بات انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین رائے ونڈ کے سالانہ کھیلوں کے مقابلہ جات کی تقریب سے خطاب میں بتائی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 721سرکاری کالجوں کا معیار بہتر بنانے کا جامع روڈ میپ تیار کر لیا گیا ہے ۔تقریب سے معروف ادیبہ بشری رحمان اور کالج پرنسپل ڈاکٹر راشدہ قریشی نے بھی خطاب کیا ۔آخر میں صوبائی وزیر نے کھیلوں کے مقابلوں میں اعلی کارکردگی کی حامل طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔