حکومت عوامی مسائل کی جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی، میاں ایوب

حکومت عوامی مسائل کی جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی، میاں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ اس وقت حکومت کی طرف سے عوامی مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے حکمران مصنوعی مہنگائی پیدا کرنیوالوں کیخلاف کوئی کاروائی کرنے کی بجائے الٹا ایسے لوگوں کو تحفظ فراہم کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے عوامی مسائل کو حل کرنے کی طرف کوئی دلچسپی نہ دی تو پھر ہم عوام کے ساتھ ملکر سڑکوں پر احتجاج کریں گے ۔