کوٹ لکھپت، 50 سالہ شخص ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق

کوٹ لکھپت، 50 سالہ شخص ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) کوٹ لکھپت کے علاقہ میں 50سالہ شخص ٹرین کی زد میں آ کر زندگی کی بازی ہار گیا، پو لیس نے موقع پر پہنچ کر شناخت نہ ہونے پر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کر واتے ہوئے ورثا کی تلاش شروع کر دی۔بتا یا گیا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل کے سامنے ریلوے لائنیں عبور کر تے ہوئے 50سالہ شخص تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ گیا، اسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں منتقل کیا گیا، جہاں وہدم توڑ گیا۔پو لیس کے مطا بق متو فی کی شنا خت نہ ہو ئی ہے جو ویسے شکل و صورت سے اچھے گھرا نے کا لگتا ہے۔ پولیس کے مطابق تفتیش کی جا رہی ہے، ورثا کے ملنے کے بعد اصل حقائق سا منے آئیں گے کہ متوفی کیا کرتا تھا اور کہاں کا رہائشی ہے۔

مزید :

علاقائی -