جوڈیشل مجسٹریٹ نے شراب برآمدگی کے مقدمات میں دو ملزموں کو بری کردیا

جوڈیشل مجسٹریٹ نے شراب برآمدگی کے مقدمات میں دو ملزموں کو بری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار ) ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر شراب برآمدگی کے مقدمات میں ملوث دو ملزموں کو بری کردیا ۔جوڈیشل مجسٹریٹ طلعت محمود کے روبرو شاہدرہ پولیس نے ملزموں مشتاق احمد اور محمد وسیم اکرم کے خلاف درج مقدمات کے چالان پیش کئے، پراسکیوشن نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے ملزموں کو شاہدرہ کے علاقہ میں شبہ کی بنیاد پر روک کر تلاشی لی تو ملزموں کے قبضہ سے 4 لیٹر شراب برآمد ہوئی جس پر ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے مزید دلائل دیئے کہ ملزم غیر قانونی طور پر شراب لے جا رہے تھے ملزموں کے پاس شراب لیجانے کے پرمٹ بھی موجود نہیں ،ملزموں کے خلاف قانونی کے مطابق کارروائی کی جائے۔ عدالت نے ملزموں کے خلاف درج مقدمات میں شراب کی لیبارٹری رپورٹس عدالت میں پیش نہ کرنے پر ملزموں کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ دو سو انچاس اے کے تحت بری کردیاہے۔

مزید :

علاقائی -