پرنسپل گورنمنٹ کالج راوی روڈ ڈاکٹر محمد ممتاز کی تعیناتی چیلنج

پرنسپل گورنمنٹ کالج راوی روڈ ڈاکٹر محمد ممتاز کی تعیناتی چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )پرنسپل گورنمنٹ کالج راوی روڈ ڈاکٹر محمد ممتاز کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی ہے، عدالت نے پنجاب حکومت اور چیئرمین پبلک سروس کمیشن سے 28مارچ تک جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس شجاعت علی خان نے حماد احسن کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پبلک سروس کمیشن نے ڈاکٹر محمد ممتاز کو سائنس کالج میں پروفیسر آف کیمسٹری تعینات کرنے کی سفارش کی جبکہ ڈاکٹر محمد ممتاز اشتہار کے مطابق پروفیسر آف کیمسٹری کی اہلیت پر پورا ہی نہیں اترتے تھے۔

مزید :

علاقائی -