جنوبی چھاؤنی، مسجد کے بیت الخلاء سے 60سالہ شخص کی لاش برآمد
لاہور(خبرنگار) جنوبی چھاؤنی کے علاقہ خاور ٹاؤن کی مسجد کے بیت الخلاء سے 60سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق 60سالہ فیاض احمد مسجد کے بیت الخلاء میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ ورثاء نے طبعی موت کے باعث قانونی کارروائی سے انکار کر دیا۔
ایک اور واقعہ میں کوٹ لکھپت کے قریب پچا س سالہ نا معلوم شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے لاش کو ہسپتال میں منتقل کر کے ورثا کی تلاس شروع کر دی ہے۔