مقدمات کی منتقلی سے متعلق چیئرمین نیب کا دائرہ اختیار کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نیب کے مقدمات کی منتقلی کے دائرہ اختیار کے خلاف درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں قائم3رکنی فل بنچ نے درخواست پر سماعت کی جس میں چیئرمین نیب کے اختیارات کو چیلنج کیا گیا ہے درخواست گزار آصف علی وکیل نے بتایا کہ چیئرمین نیب نے درخواست گزار کے خلاف زیر سماعت 11کروڑ فراڈ کا ریفرنس سپیشل کورٹ سے احتساب عدالت بھجوایا، وکیل کے مطابق چیئرمین نیب کو کسی بھی ملزم کے خلاف زیر سماعت معاملے کو ایک عدالت سے دوسری عدالت منتقلی کا اختیار نہیں ہے ۔نیب کے پراسیکیواٹر نے کہا کہ نیب آرڈیننس کی دفعہ 16( اے )کے تحت چیئرمین نیب کیس عام عدالت سے احتساب عدالت میں سماعت کی درخواست کر سکتے ہیں۔ فل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
دائرہ اختیار