ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے نئے عہدیداروں کے اعزاز میں تقریب
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ بارمیں ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداروں کے لئے انتقال اعزازکی تقریب منعقد ہوئی ،لاہورہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدرچودھری ذوالفقارعلی ،نائب صدرراشد لودھی ، سیکرٹری عامرسعید راں اورفنانس سیکرٹری ظہیربٹ جب ہائیکورٹ بارپہنچے تو وکلاء نے ان کا بھرپوراستقبال کیا۔ ہائیکورٹ بار کے سابق عہدیداروں اورسابق صدرہائیکورٹ بار شفقت محمود چوہان سمیت دیگروکلاء نے نومنتخب عہدیداروں کوہارپہنائے۔ وکلاء کی جانب سے مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔اس موقع پرصدرہائیکورٹ چودھری ذوالفقارعلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا وہ وکلاء کی فلاح وبہبود کے لئے کام کریں گے اوران کی توقعات پرپورااتریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ تمام وکلاء کے نمائندے ہیں اور وہ اپنی پوری توانائی ان کی فلاح کے کاموں کے لئے صرف کردیں گے ۔
اعزاز تقریب