دہشتگرد وں کو کچل کر ملک کو امن کا گہوارہ بنا ئیں گے،برجیس طاہر
شیخوپورہ (آئی این پی ) وفاقی وزیر امور کشمیر چو دھری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ قوم متحد ہوکر دہشت گردوں کا مقابلہ کررہی ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج ،پولیس ،سیکیورٹی فورسز اور پاکستانی قوم نے لازوال قربانیا ں دے کر تا ریخ رقم کی ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر جبکہ پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ان حالات میں میڈیا کو بھی ملک وقوم کا مفاد عزیز رکھتے ہو ئے اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا دہشت گرد وں کو پورقوت سے کچل کر ملک کو امن کا گہوارہ بنا ئیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب شیخوپورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا چیئر مین پریس کلب چودھری غلام احمد ،سینئر وائس چیئر مین ملک محمد بو ٹا، وائس چیئر مین حاجی ندیم شیخ ، نو منتخب صدر شہباز احمد خاں ، جنرل سیکرٹری اسلام غازی نے بھی تقریب سے خطاب کیا چودھری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کا میابی میں بھی میڈ یا نمایا ں کردار تھا اب آپریشن ردالفساد کی کامیابی اور بچے کھچے دہشت گردوں کے خاتمہ کے لئے میڈ یا اپنی ذمہ داریا ں بھرپور طریقے سے ادا کر نا ہو نگی انہوں نے کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ میڈ یا نے گزشتہ دنوں گلبرگ لاہور میں دھماکہ کی غلط خبر نشر کر کے نہ صرف غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا بلکہ خوف وہراس اور سنسنی پھیلا کر شہریو ں کو بھی پریشان کیا انہوں نے بھارت پر کڑی تنقید کرتے ہو ئے کہا کہ مودی سرکار کا جنگی جنون ،ایل او سی کی مسلسل خلا ف ورزی اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج کے مظالم خطہ میں پائیدار امن کا راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے اور وہ سی پیک منصوبے کو تاژ کرنے کے لئے افغانستان کے ذریعے یہا ں پر بد امنی پھیلا رہا ہے بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے اگر بھارتی سرکار نے ہوش کے نا خن نہ لئے تو اسے ایسا دندان شکن جواب ملے گا کہ بھارت کی آنیوالی نسلیں بھی یاد رکھیں گی اس موقع پر وفاقی وزیر نے پریس کلب شیخوپورہ کے نو منتخب صدر شہباز خان اور جنرل سیکرٹری اسلام غازی و دیگر عہدیداران کو مبارکباددیتے ہو ئے کہا کہ امید کرتا ہو ں کے نو منتخب عہدیداران اپنے فرائض منصبی خو ش اسلوبی اور احسن طریقے سے سرانجام دیں گے ۔
برجیس طاہر