کراچی ، رینجرز کے مختلف علاقوں میں چھاپے ، دہشتگردوں سمیت 10گرفتار

کراچی ، رینجرز کے مختلف علاقوں میں چھاپے ، دہشتگردوں سمیت 10گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آئی این پی) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے چھاپے مار کر دہشتگردوں، لیاری گینگ وار کے کارندوں اور منشیات فروش پولیس اہلکار سمیت 10 ملزم گرفتار دھر لئے ۔ترجمان رینجرز کے مطابق سہراب گوٹھ اور سائٹ کے علاقوں سے کالعدم جماعت الحرار کے دہشتگرد محمد عثمان اور سپاہ محمد کے محبوب علی کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم محبوب علی 2013 میں رینجرز موبائل پر فائرنگ اور لسانی فسادات میں ملوث ہے جبکہ ملزم عثمان پولیس افسروں کی ٹارگٹ کلنگز اور محرم الحرام کے جلوسوں پر حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث ہے۔ لیاری میں کاروائی کے دوران گینگ وار کارندہ نوشاد گرفتار ہوا جبکہ کیماڑی سے منشیات فروشوں کا 4 رکنی گروہ گرفتار کیا گیا جس میں ایک پولیس کانسٹیبل دانش بھی شامل ہے۔ ناظم آباد اور نیو کراچی سے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث محمد علی، زیشان اور عامر کو گرفتار کیا گیا ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں سے غیر قانونی اسلحہ اور منشیات کی بڑی مقدار برآمد کی گئی ہے۔ گرفتار ملزموں میں سے 4 کو اے این ایف جبکہ 6 کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
10گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -