لاکھوں کی گیس چوری میں ملوث فیکٹری اور ہوٹل کے کنکشن منقطع

لاکھوں کی گیس چوری میں ملوث فیکٹری اور ہوٹل کے کنکشن منقطع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) سوئی گیس لاہور ریجن کی دو دو ٹاسک فورسز نے گزشتہ روز شہر کے دو مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے گھریلو میٹرز کو کمرشل استعمال کرتے ہوئے گیس چوری کے واقعات پکڑ کر منقطع کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق جی ایم سوئی گیس لاہور ریجن قیصر مسعود، چیف انجینئر عمران الطاف ساہی کی ہدایات پر ڈپٹی چیف انجنیئر بلال اصغر کی زیر نگرانی خفیہ اطلاع پر یو ایف جی ٹاسک فورس نے سپروائزر احسان ہاشمی کی سربراہی میں نیلا گنبد انار کلی کے علاقہ میں چھاپہ مارا تو ایک گھریلو میٹر کے ذریعے گیس چوری کرکے ریستوران کو فراہم کی جارہی تھی۔ میٹر سے فی گھنٹہ 440 کیوبک فٹ گیس لی جارہی تھی ۔ دوسری ٹاسک فورس نے سپروائزر عمر طارق کی سربراہی میں چونگی امر سدھو کے علاقہ میں چھاپہ مارا تو ایک گھریلو میٹر کے ذریعے گیس چوری کرکے سلنڈر بنانے والی فیکٹری کو دی جارہی تھی، اس میٹر کے ذریعے فی گھنٹہ 840کیوبک فٹ گیس چوری کی جارہی تھی جو کہ سالانہ 3.67ملین کیوبک فٹ بنتی ہے۔ ۔ ڈپٹی چیف انجینئر بلال اصغر کے مطابق ٹاسک فورس نے ہفتہ اور اتوار کے روز بھی اپنی کارروائیاں جاری رکھیں اور ملتان روڈ، مغل پورہ بھگیانہ، بند روڈ، جھگیاں ناگرہ کے علاقوں میں گھریلو میٹرز کا کمرشل استعمال کرنے کے 18کیسز پکڑ کر کنکشنز منطقع کردیئے۔
گیس چور ی

مزید :

صفحہ آخر -