متحدہ عرب امارات کی پرواز میں پاکستانی مسافر انتقال کرگیا

متحدہ عرب امارات کی پرواز میں پاکستانی مسافر انتقال کرگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ابو ظہبی(صبا ح نیوز) متحدہ عرب امارات کی پرواز ایئر عربیا میں سفر کرنے والا پاکستانی مسافر دوران پرواز طبیعت خراب ہونے کے باعث انتقال کرگیا۔ خلیجی اخبار کے مطابق متحدہ عرب امارات کی پرواز ایئر عربیا راس الخیمہ شہر سے پشاور آرہی تھی کہ دوران پرواز پاکستانی مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کے باعث پرواز کو واپس راس الخیمہ کے ایئر پورٹ کی طرف موڑدیا گیا جہاں مریض کو فورا ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن مسافر راستے میں ہی انتقال کرگیا۔ایئرعربیا کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی مسافر کی دوران پرواز انتقال کی خبریں بے بنیاد ہیں کیونکہ جیسے ہی مسافر کی طبیعت خراب ہوئی جہاز کو فورا واپس ایئر پورٹ کی طرف موڑلیا گیا تھا جب کہ مسافر کا انتقال اسپتال منتقلی کے دوران ہوا۔
مسافر انتقال

مزید :

صفحہ آخر -