ٹرمپ کے حامی بھی میدان میں آگئے، کئی چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں

ٹرمپ کے حامی بھی میدان میں آگئے، کئی چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن( نیٹ نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف ریلیوں کے بعد اب ٹرمپ کے حامی بھی میدان میں آگئے ہیں ۔صدر ٹرمپ کے حامیوں نے امریکہ کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں اور بندرگاہی علاقوں میں صدر کے حق میں ریلیاں نکالیں ۔صدر ٹرمپ کے ریمارکس کے بعد ہی کئی شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھاَ، صدر ٹرمپ کے تاہم کسی ریلی میں شریک ہونے کا کوئی اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا ۔جن علاقوں میں ریلیاں نکالی گئیں ان میں ایک چھوٹا شہر گریویٹ،ارکنسا س بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ ڈاؤن ٹاؤن اٹلانٹا، ریاست جاجرجیا کے دارالحکومت کی ایک عمارت کے سامنے بھی ریلیاں نکالی گئیں۔اس ریلی میں ٹی پارٹی کے کچھ لوگ بھی شامل تھے۔خود کے محب وطن کہلانے والے پیٹریاٹ کہلانے والے مین سٹریٹ گروپ کا کہنا ہے کہ 50میں سے33ریاستوں میں یہ ریلیاں نکالی گئیں

مزید :

صفحہ اول -