اسٹیل مل کرپشن کیس میں ملزم شاہد حسین پر فرد جرم عائد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کی احتساب عدالت نے پاکستان اسٹیل مل میں اربوں روپے کی کرپشن کرنے سے متعلق ریفرنس کی سماعت پر ملزم شاہد حسین پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ ملزم کی جانب سے صحت جرم سے انکار کرنے پر عدالت نے 6 مارچ تک ریفرنس کے گواہان کو طلب کر لیا ہے۔پیر کوکراچی کی احتساب عدالت میں پاکستان اسٹل مل میں اربوں روپے کی کرپشن کرنے سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی عدالت میں ملزم شاہد حسین کو پیش کیا گیا عدالت میں نیب کے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزم شاہد حسین پاکستان اسٹل مل میں ڈیلر تھا ملزم نے پاکستان اسٹیل مل کے چئیرمین معین افتاب اور دیگر کے ساتھ مل کر اربوں روپے کی کرپشن کی جبکہ ملزم شاہد حسین پاکستان اسٹل مل کرپشن ریفرنس میں 2015 سے مفرور تھا عدالت نے ملزم شاہد حسین پر فرد جرم عائد کردی ملزم کا صحت جرم سے انکار عدالت نے 6 مارچ تک ریفرنس کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی