لاوہ،گھمبیر ڈیم سے 60 سالہ شخص کی نعش برآمد
لاوہ(تحصیل رپورٹر)گھمبیر ڈیم سے ساٹھ سالہ شخص کی لاش بر آ مد ،پو لیس نے تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ۔تفصیل کے مطابق میانوالی روڈ کوٹقاضی فوجی فا ؤنڈ یشن ہسپتال کے قریب گھمبیر ڈیم سے ساٹھ سالہ شخص کی لاش بر آ مد ہو ئی جسکی شناخت نور محمد ساکن دندہ شاہ بلاول سے کی گئی ۔پو لیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ۔مقتول نور محمد کے لواحقین نے پولیس کو بتا یا کہ نور محمد نے خودکشی کی ہے اور پو لیس نے لاش لواحقین کے حوالے کر دی ۔لاش کی خبر علاقہ بھر میں آ گ کی طرح پھیل گئی تھی اور خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی ۔واضح رہے کہ آ ئے روز گھریلوتنازعات پر خودکشیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے جو لمحہ فکریہ ہے ۔