صوابی میں مرغیوں کو لڑانے والوں پر پولیس کا چھاپہ

صوابی میں مرغیوں کو لڑانے والوں پر پولیس کا چھاپہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ) موضع زروبی میں دریائے سندھ کے کنارے مرغیوں کو لڑانے والوں پر پولیس چھاپے کے دوران گرفتاری کے خوف سے تین نوجوانوں نے دریائے سندھ میں چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان سر دار علی سکنہ ٹوپی پانی میں ڈوب کر جاں بحق جب کہ دو نے اپنے آپ کو بچا لیا بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز موضع زروبی میں دریائے سندھ کے کنارے علاقے کے لوگ مرغیاں لڑانے میں مصروف تھے کہ اس دوران پولیس چھاپہ مار پارٹی آگئی پولیس کو دیکھتے ہی گرفتاری کے خوف سے موجود افراد ادھر اُدھر بھاگ گئے جب کہ تین نے دریائے سندھ کے کنارے کھڑے پانی میں چھلانگ لگا دیں جس میں سے ایک نوجوان سردار علی ڈوب کر جاں بحق ہو گیا جب کہ دو نے اپنے آپ کو بچا لیا متوفی سر دار علی پی پی پی کے سابق ضلعی صدر حاجی منفعت خان کے بھانجے تھے انہیں گذشتہ روز ٹوپی میں سپرد خاک کر دیا گیا#