ڈیرہ ،ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)کسٹم مائینر کے قریب ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے تصادم میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ،ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود میں کسٹم مائینر کے قریب ٹریکٹر اور موٹرسائیکل کے تصادم میں موٹر سائیکل سوار سردار ولی ولد عبد المنان قوم افغانی سکنہ ھال وانڈہ بلوچ شدید زخمی ہوگیا جسکو ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ اس نے راستے میں دم توڑ دیا ،ٹاؤن پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔