شبقدر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ناقص سیکیورٹی پر نجی سکول کو سیل کر دیا
شبقدر(نمائندہ خصوصی ) شبقدر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ناقص سیکیورٹی پر نجی سکول کو سیل کر دیا جب تک سکول مقامی پولیس کے سیکیورٹی سے متعلق تمام ضروریات پوری نہ کریں تب تک سکول بند رہے گا جو بھی سکول یا دیگر سرکاری محکمہ سیکیورٹی کے ضروریات پر پورا نہیں اترتی ان کو سیل کیا جائے گا ۔ شبیر خان ۔ تفصیلات کے مطابق شبقدر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شبقدر شبیر خان نے پشاور روڈ پر واقعہ نجی سکول کا اچانک دورہ کیا اور سکول میں موجود سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے سکول کی موجودہ سیکیورٹی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے سکول کو بند کر دیا اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقامی پولیس کی جانب سے مذکورہ سکول کی سیکیورٹی پر اعتراضات تھے جس پر پولیس نے ان کو بار بار انتظامات پورا کرنے کے ہدایات جاری کئے تھے اور سکول میں سیکیورٹی کیمرے بھی موجود نہیں لہذا سکول کو تب تک کے لئے بند کیا جائے گا جب تک سکول مقامی پولیس کی سیکیورٹی کے حوالے سے تمام تر ضروریات پوری نہ کریں انہوں نے کہا کہ شبقدر بھر میں دیگر سرکاری اور نجی سکول سمیت ہسپتالوں اور دیگر سرکاری عمارتوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور اگر ان کی سیکیورٹی معیار برابر نہیں تھی تو اسکو بھی سیل کیا جائے گا ۔انہوں نے شبقدر کے عوام سے سیکورٹی کے حوالے سے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرنے پر زور دیتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کا مطالبہ کیا ۔