پختونوں کی پکڑ دھکڑ ،ڈسٹرکٹ ناظم مردان کی احتجاج کی دھمکی
مردان (بیو رورپورٹ) ڈسٹرکٹ ناظم اور اے این پی کے ضلعی صدر حمایت اللہ مایار ایڈووکیٹ نے پنجاب میں پختونوں کی پکڑ دھکڑ اوربدسلوکی کی شدیدمذمت کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر پنجاب حکومت نے اپنا روش تبدیل نہ کیاتوپارلیمنٹ کے علاوہ لاہور میں بھی دھرنے دیئے جائیں گے اور طاقت کے استعمال سے بھی دریغ نہیں کریں گے اورپنجاب کو پختونوں کے ساتھ جنگ مہنگی پڑے گی پیر کی شام مردان پریس کلب میں پارٹی کے نائب صدر عباس ثانی، جنرل سیکرٹری حاجی لطیف الرحمان ،تحصیل صدر سعید عالم باباخیل، حاجی حلیم خان ،سید جمال باچہ ، شاہ رخ خان اوردیگر رہنما ؤں کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے نام پر پنجاب میں پختونوں پر زمین تنگ کردی گئی ہے پختون خود دہشت گردی کے شکارہیں اور پاکستان کی حفاظت کے لئے جان ومال کی قربانی دے رہے ہیں اے این پی کے رہنماؤں نے کہاکہ پنجاب میں دہشت گردی کے حالیہ لہر کے بعد بغیر کسی ثبوت کے لئے پختونوں کی پکڑدھکڑ شروع کی گئی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہاکہ پختونوں پر سازش کے تحت عرصہ دراز تنگ کردیاگیاہے اور یہ عالمی سازش کا حصہ ہے انہوں نے کہاکہ پنجاب میں قانون نافذ کرنے والے ادارے پختونوں کے گھروں اور کاروبارمراکز پر بلاجواز چھاپے مارکر انہیں گرفتار کررہے ہیں اور ان سے تضحیک آمیز رویہ اختیار کیاگیاہے انہوں نے کہاکہ پنجابیوں کے خیبرپختون خوا کے عوام کے ساتھ اربوں کا کاروبار ہے اورپختونوں کے ساتھ یہ جنگ انہیں مہنگی پڑے گی حمایت اللہ مایار نے کہاکہ اے این پی کے سربراہ اسفندیارولی خان کی ہدایات پر سینٹ ،قومی اسمبلی اور خیبرپختون خوا اسمبلی میں تحریک التواء کی تحاریک جمع کرائی گئی ہے انہوں نے کہاکہ افسوس سے کہناپڑتاہے کہ صوبے میں مینڈیٹ والی پی ٹی آئی بھی خاموش بیٹھی ہے مرکزی اور پنجاب حکومت نے بھی ان گرفتاریوں کی مذمت نہیں کی ہے انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب میں پختونوں کے خلاف ظلم وزیادتی کا بازار بند کیاجائے اور اگر حکومت رویہ تبدیل نہ کیا توپارٹی لیڈروں کی ہدایات پر پہلے پارلیمنٹ اور بعدمیں لاہور میں دھرنے دیں گے اورطاقت کے استعمال سے بھی دریغ نہیں کیاجائے گا۔