تمام کیٹگری کے اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جارہا ہے ،ڈی ای او نوشہرہ

تمام کیٹگری کے اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جارہا ہے ،ڈی ای او نوشہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوشہرہ( مردانہ) فیاض حسین نے کہا ہے کہ ضلع نوشہرہ میں پرائمری ، مڈل اور ہائی سکولز کی سطح پر این ٹی ایس کے زریعے اساتذہ کی تعیناتی کے لیے مختلف سرکلز میں انٹریوز مکمل ہوچکے ہیں انٹریو سے رہ جانے والے امیدوار ڈی ای او آفس مردانہ نوشہرہ سے رابطہ کریں۔ صوبائی حکومت کی تعلیمی ایمرجنسی اور میرٹ کی پالیسی پر من وعن عمل کیا جارہا ہے۔ وہ اپنے دفتر میں این ٹی ایس کے زریعے اساتذہ کی تعیناتی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے بعد اخبار نویسیوں سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او سجاد اختر اقبال ایس ڈی ای اوز عبدالمالک، شا ہجہان خان، طاہر شاہ سمیت محکمہ تعلیم کے دیگر اعلیٰ افسران زاہد خان، محمد عرفان، محمد سلیم، افتخار احمد نے بھی شرکت کی۔ فیاض حسین نے کہا کہ ضلع نوشہر ہ میں تمام کیٹگری کے اساتذہ کی خالی اسامیاں کو پرُ کیا جارہا ہے۔سکروٹنی کمیٹیوں نے این ٹی ایس کے میرٹ کے مطابق پرائمری سطح کے امیدواروں کو تین سرکلز نوشہرہ ، پبی اور جہانگیرہ میں انٹریو ز مکمل کرلیے ہیں۔جبکہ مڈل ، ہائی سکولوں کے امیدواروں کا انٹر یو ڈی ای او افس مردانہ نوشہرہ میں ہوگا۔فیاض حسین نے کہا کہ انٹریو سے رہ جانے والے امیدوار ڈی ای او افس نوشہرہ سے براہ راست رابطہ کریں۔