ملگری استاذان پروموشن اور اپ گریڈیشن پالیسی برقرار رکھنے کی اپیل
مردان (بیو رورپورٹ) ملگری استاذان نے سروس سٹرکچر کے بغیر ٹائم سکیل مسترد اور این ٹی ایس خاتمہ کا مطالبہ کرتے ہوئے سابقہ حکومت کی دی ہوئی پروموشن اور اپ گریڈیشن کی پالیسی کو برقرارکھنے کی اپیل کی ہے اس حوالے سے ملگری استاذان کا اجلاس ضلعی صدر مرتضیٰ خان قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں صوبائی جائنٹ سیکرٹری محمد عثمان سنگر ،تحصیل مردان کے صدر کامران یوسفزئی ،جنرل سیکرٹری مقصود احمد،جائنٹ سیکرٹری نوررحمان اورآفس سیکرٹری لیاقت علی سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر عثمان سنگر اور مرتضیٰ خان نے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ سروس سٹرکچر کی پالیسی بدولت ہزاروں اساتذہ کوخالی پوسٹوں پر ترقی دی گئی ہے اوران پوسٹوں پر تعیناتیوں سے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی پوری ہوگئی ہے انہوں نے کہاکہ سروس سٹرکچر پالیسی ختم کرنے سے تجربہ کار اساتذہ متاثرہوں گے جو محکمہ تعلیم کے لئے نقصان دہ ہوگا اجلاس میں متفقہ قراردادوں میں حکومت سے مطالبہ کیاگیاکہ سروس سٹرکچر کے ساتھ ساتھ ٹائم سکیل ،ٹیچر سن کوٹہ ،این ٹی ایس پالیسی ختم،پی ای ٹی کو ایس ایس ٹی میں کوٹہ اورایڈھاک اساتذہ کو مستقل کیاجائے بصورت دیگر ملگری استاذان اساتذہ کے حقوق کے لئے بھرپور احتجاجی تحریک چلائے گی ۔