شیر گڑھ ،مختلف واقعات کے دوران 2 جاں بحق ،طالبہ شدید زخمی
شیرگڑھ (نامہ نگار ) شیرگڑھ میں دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک طالبہ شدید زخمی 20فروری کو شیرگڑھ لوند خوڑروڈ پرٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والا جماعت نہم کا طالب علم زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسامردان سے لڑکی اغواء کرنے والے محمد علی کلے کے محمد حسین کو رسالپور میں قتل کردیاگیا گورنمنٹ کالج لوند خوڑ کی فورتھ ائیر کی طالبہ گھرآتے ہی اکبرآباد ہاتھیان کے مقام پر تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے شدید زخمی ہوکر ہسپتال منتقل کردی گئی تفصیلات کے مطابق 20فروری کو شیرگڑھ لوند خوڑ روڈ کے ماصل آباد کے مقام پر موٹر کار اور ڈائیناکے ٹکر کے نتیجے میں زخمی ہونے والے جماعت نہم کے طالب علم محمد اکرام ولد ڈاکٹر محمد اسحاق ہسپتال میں ایک ہفتہ زندگی اور موت کے کشمکش میں مبتلا ہونے کے بعد زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے دارفانی سے رحلت کرگئے متوفی ڈاکٹر محمد نعیم کے چھوٹے بھائی تھے دوسرے واقعہ کے مطابق شیرگڑھ کے نواحی گاؤں محمد علی کلے محمد حسین نامی نوجوان نے تقریباََ ایک ماہ قبل مردان کے مقام سے ایک دوشیزہ کو اغواء کرکے پسند کی شادی کی تھی گزشتہ روز رسالپور کے مقام پر کلہاڑیوں سے پے درپے وار کرکے قتل کردیاگیا مقتول کی لاش جب محمد علی کلے شیرگڑھ لایاگیا تو مقامی لوگوں نے ان کے لاش دفنانے اور لینے سے انکار کیا جس پر مقتول کی لاش ان کے ماموں نے سوات لے کر وہاں دفنادیا تیسرے واقعہ کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج لوند خوڑ کی فورتھ ائیر طالبہ کالج سے واپس گھر کو سوزوکی میں آرہی تھی جب ہاتھیان اکبرآباد کے مقام پر گاڑی سے اترکر سڑک پارکررہی تھی تو مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار موٹر سائیکل نے ٹکر مارکر شدید زخمی کردی دوسری سوزوکی میں آنے والے گورنمنٹ کالج لوند خوڑ کے طالب علم اور مجروحہ کے بھائی نے اپنی بہن سڑک پر پڑی زخمی حالت میں دیکھ کر اس کو ہسپتال منتقل کردیا مجروحہ فورتھ ائیر کے ہوم ایگزام کا پرچہ دینے کالج گئی تھی واپسی پر حادثہ کی شکارہوگئی