کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آج سپلیمنٹری امتحانات نتائج کا اعلان کریگی
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوھاٹ یونیورسٹی آف سا ئنس اینڈ ٹیکنا لو جی (کسٹ) بروزمنگل مورخہ28فروری2017 بوقت سہ پہر3بجے بی اے/بی ایس سی کے سپلیمنٹری نتا ئج 2017کا اعلان کرینگے۔ریگولر کالجز کے طلبا ء وطالبات اپنی DMC'sمتعلقہ کالج سے تین دن بعد جبکہ پرائیویٹ طلباء وطالبات مورخہ6 مارچ بروز سوموار شعبہ امتحانات کسٹ سے وصول کر سکتے ہیں ۔کرم ایجنسی کے طلباء اپنی DMC'sیونیورسٹی کوارڈینیٹر رحیم داد خان اور اور کزئی ایجنسی کے طلبا ء اپنی DMC'sیونیورسٹی کوارڈ نیٹر ثقلین سے حاصل کر سکتے ہیں۔ گزٹ حاصل کر نے والے خواہشمند حضرات آفس سپر نٹنڈنٹ سیکریسی ،کوھاٹ یونیورسٹی سے0922-554604فون نمبر پر دفتری اوقا ت میں رابطہ کریں۔