پی ٹی آئی حکومت تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہے ،محمد عاصم

پی ٹی آئی حکومت تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہے ،محمد عاصم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر)فقیر آباد پل کے نیچے خوشحال بازار کے بے دخل دکانداروں کو پردہ باغ کے قریب سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جائیداد میں 119 کیبن الاٹ ٗ ٗضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان کا افتتاح ٗ بے دخل دکانداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ٗ ضلع ناظم اور صوبائی حکومت کے حق میں زبردست نعرہ بازی۔تفصیلات کے مطابق 2015ء کے صوبائی حکومت کی ہدایت کی روشنی میں تجاوزات کے خلاف میگا آپریشن کے ذریعے فقیر آباد پل کے نیچے خوشحال بازار کو مسمار کرکے دکانداروں کو بے دخل کر دیا گیا تھا اور صوبائی حکومت کی جانب سے ان دکانداروں کو متبادل جگہ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ جس کے بعد ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے صوبائی حکومت کے وعدہ کو عملی جامہ پہناتے ہوئے بے دخل کئے گئے دکانداروں کو سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جائیداد فن لینڈ اور پردہ باغ کے قریب 119 دکانوں کی تعمیر کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن صاحبزادہ محمد عاد تھا ایکسین رشید اللہ ڈسٹرکٹ ممبران نوید ارمڑ اور لیاقت خان جبکہ بے دخل کئے گئے دکانداروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر بے دخل کئے گئے دکانداروں نے صوبائی حکومت کے وعدہ کو عملی جامہ پہنانے اور ان کو کیبن الاٹ کرنے پر مسرت اور خوشی کا اظہار کیا اور ضلع ناظم محمد عاصم خان ٗ پاکستان تحریک انصاف اور صوبائی حکومت کے حق میں نعرہ بازی کی اور ضلع ناظم کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر تاجروں کی جانب سے منعقد ہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تاجروں کے فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہیں اور تاجر برادر ی بھی عوام کی سہولت کیلئے اپنی دکانوں کے مقررہ کردہ حدود میں کاروبارکریں اور تجاوزات سے اجتناب کریں انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی جانب سے تاجروں کے ساتھ جو وعدہ کیا گیاتھا اسکو عملی جامہ پہنایا گیا انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کسی کو بے روزگار نہیں کرنا چاہتی اور تاجربھی عوام کی سہولت کیلئے حکومت کا ساتھ دیں۔