وزیراعلیٰ کے احکامات پر عمل درآمد کیلئے نشتر میں سپیشل ڈیسک قائم

وزیراعلیٰ کے احکامات پر عمل درآمد کیلئے نشتر میں سپیشل ڈیسک قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار )وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے حکم پر بروقت عمل درآمد کرانے کیلئے نشتر ہسپتال میں چیف منسٹر ڈائریکٹو سپیشل ڈیسک قائم کردیا ہے ۔ جس کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب کی(بقیہ نمبر64صفحہ12پر )

جانب سے ڈائریکٹ لانے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو سپیشل ڈیسک سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ تاکہ ان مریضوں اور لواحقین کو بروقت طبی امداد کی سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نشتر انتظامیہ پچھلے کئی سالوں سے ڈائریکٹو لانے والے مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک کررہے تھے اور ان کو کوئی خاص رسپانس بھی نہیں مل رہا تھا ۔