نوجوانوں میں لیڈر شپ ابھار ناوقت کا اہم تقاضا ہے :بلیغ الرحمٰن

نوجوانوں میں لیڈر شپ ابھار ناوقت کا اہم تقاضا ہے :بلیغ الرحمٰن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(بیورورپورٹ)وزیر مملکت تعلیم و امور داخلہ انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا کہ ہمارے ملک کے نوجوان بہت با صلاحیت ہیں ۔ ان میں لیڈر شپ قائم کرنے اور ان کی شخصیت میں مزید نکھار لانا وقت کا اہم تقاضا ہے۔ وہ گورنمنٹ(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

کالج آف ٹیکنالوجی میں ٹیوٹا اور بہاول پور اکنامک ڈویلپمنٹ فورم کے باہمی اشتراک سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر وائس پریذیڈنٹ بہاول پور اکنامک ڈویلپمنٹ فورم ڈاکٹر رانا محمد طارق خاں، چےئرمین ٹیوٹا امیر یوسف علی۔پروفیسر ڈاکٹر منیر اظہر، باقر ہاشمی، شہیر حسن، شیخ خرم اظہار، میاں شاہد اقبال، کاشف فرید، نصیر ہاشمی، پرنسپل ادارہ محمد اکرم خان، ڈسٹرکٹ منیجر ٹیوٹا محمد زاہد سلیم ، اساتذہ ، طلبا وطالبات اور سول سوسائٹی کے ممبران موجود تھے۔وزیر مملکت نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ فنی تعلیم کے حصول کے ساتھ سوفٹ سکل(Soft Skill) کو بھی فروغ دیں تاکہ ان میں صبر و تحمل ، برداشت، رواداری اور اپنے جذبات پر قابو پانے کا ہنربھی آجائے۔انہوں نے کہا کہ آج کا نوجوان پڑھنے اور لکھنے کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی بجائے کمپیوٹر، ٹیب ، سمارٹ فون اور دیگر آئی ٹی کی سہولیات سے استفادہ کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت مسلمہ ہے تاہم نوجوانوں کو پڑھنے اور لکھنے کی طرف بھی مائل ہونا چاہئے کیونکہ اس طرح سے آج کا نوجوان خود اعتمادی اور اعلیٰ اقدار کا حامل بن سکتا ہے۔وائس پریذنڈنٹ بہاول پور اکنامک ڈویلپمنٹ فورم ڈاکٹر رانا محمد طارق خاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہاول پور میں تعلیم، صحت، انرجی، ٹورازم ، زراعت، صنعت و حرفت، لائیو سٹاک جیسے اہم شعبوں میں جدت لانے اور ان شعبوں سے وابستہ افراد کی ترقی وخوشحالی کے ویژن2040کے تحت کام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ بی ای ڈی ایف بہاول پور کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔چےئرمین ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (TEVTA) امیر یوسف علی نے ویژن2040 کے تحت اربن پلاننگ اور دیگر اہم شعبہ جات میں کی جانے والی منصوبہ بندی اور عملی اقدامات سے آگاہ کیا۔ تقریب میں عمر فاروق، پرنسپل ادارہ محمد اکرم فانی اور ڈسٹرکٹ منیجر ٹیوٹا محمد زاہد سلیم نے بھی خطاب کیا۔ بعدازاں وزیر مملکت نے طلبا وطالبات کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔