جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام ’’اسلام زندہ باد کانفرنس ‘‘ 5 مارچ کو ملتان میں ہوگی

Feb 28, 2017


ملتان(سٹی رپورٹر)جماعت اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام ’’اسلام زندہ باد کانفرنس‘‘ 5 مارچ کو ملتان میں منعقد ہو گی جس سے جماعت اہل سنت کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی اور (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ سمیت ممتاز علماء و مشائخ خصوصی خطاب کریں گے۔ علاوہ ازیں جنوبی پنجاب کے ممتاز سجادگان اور نامور مشائخ نے کانفرنس میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی ہے جن میں تونسہ شریف کے سجادہ نشین واجہ نصرالمحمود تونسوی، کوٹ مٹھن شریف کے سجادہ نشین خواجہ معین الدین کوریجہ، خواجہ کلیم الدین کوریجہ ، تحریک فرید پاکستان کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ، دربار حضرت خواجہ نور محمد نارووالا کے سجادہ نشین خوجاہ صالح محمد ، علامہ محمد اکرم شاہجمالی ، روحانی پیشوا سید صادق رسول شاہ، سید عاشق رسول شاہ، پیر نسیم اللہ خان سیفی، خواجہ فیض محمد شاہجمالی، سید مجاہد حسین شاہ، ، مولانا محمد حسین سلطانی ودیگر شامل ہیں۔ اس حوالے سے مشائخ نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت و استحکام کے لئے مزارات مقدسہ کا تحفظ ضروری ہے پاکستان بنانے والے علماء و مشائخ کے جانشینوں کا فرض ہے کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے مین اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنت کے ڈویڑنل چیف آرگنائزر علامہ سید محمد رمضان شاہ فیضی کی قیادت میں جماعت کے وفد سے گفتگو میں کیا وفد میں قاری فیض بخش رضوی، ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، پیر عزیزرسول صدیقی ، سنی اتحاد کونسل کے سردار اللہ ڈیوایا لاشاری شامل تھے دعوت ناموں کی ترسیل کے دوسرے اور تیسرے مرحلے میں 27اور 28فروری کو بھی علماء و مشائخ سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
کانفرنس

مزیدخبریں